اہم خبریں

پنجاب میں 25منحرف پی ٹی آئی ارکان کا سیاسی مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا سیاسی مستقبل تاریک ہونے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کوپارٹی ٹکٹس جاری کرنے پر ن لیگی رہنماکھل کر سامنے آگئے ۔ متعدد رہنمائوں نے اعتراض اکیا کہ منحرف ارکان کو ٹکٹس دینے سے پنجاب ہاتھ سے نکل جائے گا

ضمنی الیکشن میں ن لیگ اپنے امیدوار لاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔دوسری جانب احسان کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں ہارنے والوں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پارلیمانی بورڈ پنجاب میں الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو اور ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے فعال کردار ادا نہ کرنیوالے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں