اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریر آئیں کے مطابق ہوا ، امید ہے محسن نقوی آزادانہ انتخابات کرانے میں کامیاب ہونگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پرمحسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔















