اہم خبریں

آ ج بروز بدھ 28اگست2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ اس دوران ملتان،ساہیوال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آبادجبکہ 29 سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔

منگل کے روز ملک بیشتر علا قوں میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور مشر قی بلو چستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشر قی و جنوبی بلو چستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبر پختونحوا، سندھ ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ملتان (ایئرپورٹ 77، سٹی 65)، اٹک 51، جہلم 46، خانپور 45، چکوال 42، راولپنڈی (کچیری 38، چکلالہ 33، شمس آباد 15)،، بھکر 32، سیالکوٹ (سٹی 31، ایئرپورٹ 25)، خانیوال 30، لیہ 29،کوٹ ادو 28، اسلام آباد (ایئرپورٹ 27، بوکرا 22، زیرو پوائنٹ 12، سید پور 11، گولڑہ 09)، ساہیوال 21، قصور 18، بہاولپور (ایئرپورٹ 17، سٹی 14)، فیصل آباد 17، جوہر آباد 12، اوکاڑہ 12، جھنگ 11، مری 10، منڈی بہاؤالدین 09،نور پور تھل 06، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان 03، منگلا، گوجرانوالہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، حافظ آباد، رحیم یار خان 01، سندھ: بدین 49، مٹھی 45، ٹھٹھہ 44، میر پور خاص 42، سکرنڈ 25، حیدرآباد (ایئرپورٹ 17، سٹی 12)، ٹنڈو جام 15، کراچی 13، شہید بینظیر آباد 09، چھور 08،خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 30، ایئرپورٹ 28)، پاراچنار 26، کاکول 25، بالاکوٹ 21، سیدو شریف 04، چراٹ 03، مالم جبہ 02، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 29، سٹی 23)،راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 03،بلوچستان: ژوب 12، کوئٹہ (شیخ مندہ 03، سمنگلی 01)، سبی 02،گلگت بلتستان: بگروٹ 07، گلگت اورگوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ، نو کنڈی، سبی 44 اور تربت میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزیدپڑھیں: مرضی کے فیصلے لینے کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، نعیم پنجوتھہ

متعلقہ خبریں