اہم خبریں

پی ٹی آئی کے پی کے اختلافات کا شکار، عاطف خان ، شیرعلی پارٹی عہدے سے فارغ

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اراکان اسمبلی عاطف خان ، شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوںسے فارغ کردیا۔ عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم پی ٹی آئی پشاور ریجن کےصدر جبکہ عرفان سلیم پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر اور شہاب ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر ،

عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔ ذرائع کے مطابق عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جبکہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

یاد رہےکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں