کراچی(نیوزڈیسک) اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اورویڈیو جھوٹ پر مبنی نکلیں،سٹار جان شیر خان کے بہنوئی سابق کوچ محبوب خان کا کہنا ہے کہ جان شیر خان بالکل خیریت سے ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن کسی ایسی خاص بیماری یا پریشانی میں مبتلا نہیں،
وائرل ویڈیو اور تصاویر میں کوئی حقیقت نہیں۔ سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے سبب اسکواش لیجنڈ کے عزیز و اقارب اور لاکھوں چاہنے والے مداح شدید کوفت اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی نے مسجد میں عبادت کے دوران 8 مرتبہ کے عالمی چیمپیئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان کی ویڈیو بنا کر غلط پیغام دیا ہ جس کی وجہ سے جان شیر خان، ان کے رشتے داروں اور محبت کرنے والوں کو سخت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محبوب خان کے مطابق پارکنسن کے مریض جان شیر خان ذہنی طور پر تندرست اور ٹھیک ہیں تاہم ان کے گھٹنوں میں تکلیف ہے، ذہنی صحت کے حوالے سے وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور سابق عالمی چیمپئن خدانخواستہ کسی ایسی خاص بیماری یا پریشانی میں مبتلا نہیں














