اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصافکے ترنول میں جلسہ میںوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خصوصی ٹرک کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے جلسے میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ خیبرپختونخواسے 50ہزار لوگ جلسے میں شرکت کریں گے۔ ٹرک میں ساؤنڈ سسٹم نصب کر لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ پشاور سے روانہ ہوں گے۔ رکاوٹ کھڑی کی گئی تو جلسہ کے پی کی حدود میں کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کے وزرا کو ایک ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا















