اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں کی بدولت پوری دنیامیں ملک کانام روشن کیا۔ میری لیےسب سےبڑی دولت عوام کی محبت ہے۔
ملنےوالاکوئی بھی تحفہ چھوٹانہیں ہوتا۔
نئی نسل کوکامیابی کیلئےلگن سے کام کرناپڑےگا۔ 2012سےمیں نےجیولن گیم کوسٹارٹ کیا۔ میرااگلاٹارگٹ2028کااولمپکس ہے۔ پاکستان نےبہت عزت دی کہیں اورنہیں جاناچاہتا۔
اس مقام تک پہنچنےمیں میرےوالدکابڑاکردارہے۔
بانس کےنیزےسےاپنی ٹریننگ کاآغازکیا۔ وہ اے بی این نیوز کو انٹر ویو دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ اولمپک گولڈمیڈل جیتنامیراخواب تھا۔ کرکٹر بننے کیلئے بھی بہت کوشش کی۔
کرکٹ بھی بہت اچھی کھیلتاتھا۔
کرکٹ کھیلنےکی وجہ سے والد کی ڈانٹ پڑتی تھی۔ مجھےگراؤنڈ میں اچھی کرکٹ کھیلتےدیکھ کروالدخوش ہوتےتھے۔ انسان جب محنت کرتاہےتواللہ تعالیٰ اس کاصلہ دیتاہے۔ نیرج چوپڑاکوپاکستان آنےکی دعوت دوں گا۔
ساؤتھ ایشیاکے2پلیئرزپوری دنیامیں پرفارم کررہےہیں۔ پاکستانی قوم نےبہت عزت دی اسے بھلانہیں سکتا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،سہولیات کی کمی ہے۔ میں خود کوسوشل میڈیاسےدوررکھنےکی کوشش کرتاہوں۔ میرےکوچزنےمجھے سخت محنت کرائی۔
مزید پڑھیں :چھوٹے بھائی نے بجلی مہنگی کی، بڑے بھائی نے دو ماہ کیلئے بجلی سستی کر دی،شرجیل میمن















