اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا۔
فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50 ہزار روپے ہے۔ بیرون ملک سفر،بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے۔ تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن نہ ہونے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔
غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر 7 دن اور پھر 20 دن کیلئے سیل کی جائے گی۔ دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا ۔ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :بجلی کے بلوں میں ریلیف پر اتحادی آمنے سامنے،ایک دوسرے پر سیاسی وار















