اہم خبریں

محسن رضا نقوی کونگراں وزیراعلی پنجاب مقرر کر دیاگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اپوزیشن اتحاد کے محسن رضا نقوی کونگراں وزیراعلی پنجاب مقرر کر دیاگیا،اپوزیشن اتحاد کے محسن رضا نقوی نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر کر دیئے،محسن رضا نقوی کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت تقرری کی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کیاگیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہیں جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چاروں نامزدگیوں کی پروفائل، اور کیریئر سروس کی تفصیلات اجلاس میں پیش کیں اور اجلاس میں کمیشن کی باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے محسن نقوی نام فائنل کیاگیا ،نام فائنل کر کے گورنر پنجاب کو بجھوا دیاگیا ہے ،چھوٹی عمر میں محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور بہت سی کامیابیاں سمیٹنے والے سید محسن رضا نقوی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی اور پنجاب کےنگراں وزیر اعلیٰ بن گئے،کم سنی میں ہی ماں باپ کی شفقت سے محروم ہوجانے والے سید محسن رضا نقوی نے ہمت اور حوصلے کو ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔سرکاری اسکول سے تعلیم کا آغاز کرنے والے محسن نقوی سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے لیکن جہد مسلسل، ہمت، محنت و لگن سے کامیابیاں سمیٹتے چلے گئے، خاص و عام سب میں برابر سے مقبول ہیں۔محسن نقوی 1978 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی سکول سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکی ریاست میامی کی اوہائیو یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کی۔پاکستان واپس لوٹے تو امریکا کے معتبر نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک ہوگئے اور ریجنل ہیڈ بنا دیے گئے۔سی این این کی تاریخ میں سب سے کم عمر ریجنل بیورو چیف بننے کا اعزاز پایا، افغان جنگ کے دوران پُرخطر رپورٹنگ میں اپنا لوہا منوایا۔30 سال کی عمر میں لوکل میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 نیوز چینلز اور ایک اخباران کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سیاسی حلقوں میں یکساں مقبول تو ہیں ہی ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی ان کے مضبوط تعلقات ہیں۔چوہدری خاندان کے قریبی رشتہ دار اور آصف علی زرداری سے گہرا تعلق ہے، محسن نقوی کی اہلیہ ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کے 4 بچے ہیں۔محسن نقوی کی ایک خاص بات ان کی منکسر المزاج شخصیت اور عادت ہے، کوئی اہم شخصیت ہو یا عام آدمی، آفس میں کام کرنے والا ایک عام ملازم ہو یا افسر ان میں تفریق نہیں۔

متعلقہ خبریں