اسلام آباد ( اے بی این نیوز )علیمہ خان نے شیر افضل مروت کے دعوؤں کی تردید کی۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شیر افضل مروت کے دعوؤں کی تردید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ
صحیح کام کرنا چاہیے۔ آج کہہ رہی ہوں، ہم نے بہت کچھ دیکھا ہے، اس لیے اب صبر کریں۔ تمام کھیل بند کرو تمام لڑائیاں بند کریں۔
کل شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے مصافحہ کیا تو عمران خان نے مجھے گلے لگایا۔لیکن انہوں نے صرف شیر افضل مروت سے مصافحہ کیا اور گلے نہیں لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی باتیں ذہن سے نکلنے کی عادت نہیں ہے۔ اگر شرافضل مروت آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو انہیں صحیح الفاظ بولنا ہوں گے۔
مجھے لگتا ہے کہ عوام کو باہر نکلنا چاہیے، کسی کی قیادت کرنے کی ضرورت نہیں۔ میٹنگ میں شامل ہونا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ میٹنگ کر رہے ہیں۔ لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں جنہیں آپ بلائیں اور وہ آئیں۔
مزید پڑھیں :یکم ستمبر سے کراچی تا راولپنڈی سرسید ایکسپریس بحال کرنیکا فیصلہ،شیڈول جاری















