اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) رہنما تحریک انصاف عمیر نیازی نے کہا ہے کہ سول ایوارڈ کی نفی کی جاری ہے۔
14اگست کو ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا 2جھنڈوں کے ساتھ جشن منایا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
یوم آزادی کے موقع پر بھی لوگوں کو اغوا او ر اٹھایا گیا۔ محمود اچکرئی نے اسمبلی فلور پر کہا بلوچستان کا الیکشن ایک ارب 40کروڑ روپے میں بکا۔
رہنما (ن)لیگ علی گوہر بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی پرفارمنس قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختصر عرصے میں وہ کام کیے جو کسی نے بھی نہیں کیے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔
پاکستان کو تمام سیاسی جماعتوں نے آگے لےکر چلنا ہے۔ 9مئی کرنے اور کروانے والے دونوں قوم کے مجرم ہیں۔
مزید پڑھیں :ہمارا میڈیا بے لگام ہوگیا ہے ،لگام ڈالنے کیلئے کچھ تو کرناپڑے گا ،خوا جہ آصف