اسلام آباد(نیوزڈیسک)77 ویں یوم جشن پاکستان 14 اگست کی مناسبت سے آج رات پی ایم اے کاکول میں آزادی نائٹ پریڈہوگی جس کی تیاریاں مکمل کرلیں، ذرائع کے مطابق پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں منعقدہ ’’آزادی نائٹ پریڈمیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق جشن پاکستان پریڈ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکے خطاب میں اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے معاملے سمیت ملکی سالمیت ، دہشتگردی معاملات، افغانستان سمیت پڑوسی ممالک اور مسئلہ کشمیر بھی خطاب کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے منفرد انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
اس موقع پر پاک سرزمین اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
گندم خریداری سکینڈل: سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد گرفتار