اہم خبریں

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائے گا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اوراین اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کیے گئے، پولنگ اسٹیشنزکی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم ناہرہ نے این اے 81 سے اپنی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

عام انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال 7791 ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائے تھے تاہم دوبارہ گنتی کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے 3100 ووٹوں کے فرق سے اظہرقیوم کوکامیاب امیدوارقرار دیا تھا، دوبارہ گنتی کے دوران ناہرہ کے کم از کم 10 ہزار ووٹ منسوخ قرار دیے گئے تھے۔

اس کے بعد چوہدری بلال نے الیکشن کمیشن فیصلے کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پرعدالت عالیہ نے 4 اپریل کو این اے 81 سے اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا تھا جبکہ عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ الیکشن ٹریبونلز ک کام شروع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی تنازعات کے خلاف شکایات پر سماعت نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھیں: براڈ پیک پر پھنسے زخمی کوہ پیما مراد سد پارہ انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں