اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کشمیر اور گلگت بلتستان دونوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لائے گی۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے پی ایل کا افتتاحی ایڈیشن اس نومبر میں ہونے والا ہے، جس کی تیاریاں پہلے سے ہی جاری ہیں۔اپنے نئے کردار کے حصے کے طور پر، آفریدی نے جاری انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں کے پی ایل کے دفتر کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں: قومی ہیروارشد ندیم میاں چنوں پہنچ گئے، فقید المثال استقبال