اسلام آباد (اے بی این نیوز ) جماعت اسلامی کا دھر نا کامیاب۔ حکومت کو پیش کردہ مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا۔ حکومت اور جماعت اسلامی میں معا لات طے پا گئے ۔ نیز جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں معاہدہ پر دستخط ہو گئے۔
جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دستخط کیے
حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دستخط کیے۔ دونوں فریقوں میں دستاویزات کا تبادلہ ہو گیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات نے مذاکرات کی دعوت دی۔
دھرنے کے شرکانے تاریخ رقم کی۔
دھرنا قومی ایجنڈے اور عوامی مسائل پر دے رہے ہیں۔ رکاوٹیں آئیں بڑی تعداد میں کارکن گرفتار ہوئے۔ آئی پی پیزپا کستان کی معیشت کیلئے مسئلہ ہے۔
آئی پی پیز کا مسئلہ معیشت کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں :جتنے مرضی کیس بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،حکومت دو ماہ میں ختم،عمران خان















