اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) لا اینڈ جسٹس کمیشن 22 جولائی کا نوٹیفیکیشن منظر عام پر آگیا ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن تنازعات کے متبادل حل کیلئے کمیٹی اور ٹاسک فورس از سر نو تشکیل دے دی۔
نوٹیفیکیشن کے تحت جسٹس منصور علی شاہ ٹاسک فورس کے رکن نہیں رہے۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ کمیٹی ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کی معاونت کیلئے تنازعات کے متبادل حل کیلئے نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی کمیٹی کی معاونت کرے گی ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ، لاہور سے جسٹس جواد حسن ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔
جسٹس یوسف علی سید کراچی جسٹس عتیق شاہ پشاور سے ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اسلام آباد سے ٹاک فورس کے ممبر ہوں گے۔ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز سے صدف کھوکھر ،عظمی فرناز،شبانہ محسود،شسمس الدین سپرا ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے ۔
سول جج صنم بخاری بھی ممبر ہوں گی ۔ اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے نمائندہ بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔ تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز بھی ٹاسک فورس کے ممبرز ہوں گے۔
ایڈوکیٹ مخدوم علی خان ،فیصل نقوی اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن ٹاسک فورس کی ممبر ہوں گی۔ نوٹیفیکیشن سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش میں 15 سالہ جبر کے دور اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، حافظ نعیم الرحمان