اہم خبریں

بیٹی کو رخصت کرنے کا نرالا انداز ۔ شادی میں دلہن کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا،تفصیلات اس خبر میں

کراچی(نیوز ڈیسک)وقت کے ساتھ ساتھ شادیوں کی رسومات اور انداز بھی بدل گئے، جہاں کبھی دلہنیں شادی پر شرم و حیا سے چہرہ چھپائے رکھتی تھیں وہیں اب کہیں ڈانس کرتے تو کبھی اڑ کر اسٹیج پر آنے کی روایات عام ہونے لگی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصہ سے دلہنوں کے مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے شادی کیلئے اسٹیج پر آنے کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہی ہیں جبکہ اب حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلہن فانوس پر کھڑی ہوکر اسٹیج پر آرہی ہے۔بیٹی کوشادی پر اس انوکھے انداز میں اسٹیج پر لانے والا باپ بھی ویڈیو میں نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں شادی کے موقع پر دلہن شرم و حیا کی وجہ سے کسی کے سامنے آنا یا گھونگھٹ ہٹانا بھی گوارا نہیں کرتیں تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوکر نئے رخ اختیار کرچکی ہیں۔پاکستان جیسے غریب ملک میں جہاں لاکھوں بیٹیاں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے کنواری بیٹھی ہیں وہاں بے جا اسراف اور ایسی روایات کی وجہ سے شادیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں