راولپنڈی( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئے ریفرنس کی سماعت 8اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10روز کی توسیع ۔
نیب ٹیم کی جانب سے آج مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔
ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ۔
نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر حسن ہارون اور اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمر مجید کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئے ۔
نیب ٹیم ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کر گی۔ توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔
مزید پڑھیں :فواد خان کی برزخ سیریز ،مردوں کا بوسہ دینے کا منظر،تنقید کی زد میں