اہم خبریں

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

لاہور(نیوزڈیسک) 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میںکیس کی سماعت کی ، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کردیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ سابق وزیرخارجہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کوانتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔سابق وزیرخارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، رہنما پی ٹی آئی کو آج فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ، حکومت نے اپنے مستقبل کا بھی تعین کردیا، ماہرین

متعلقہ خبریں