اہم خبریں

حکومت یاد رکھے اسلام آباد میں جلسہ ہوگا ضرور ہوگا،عمر ایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ترنول جلسہ کی اجازت لی تھی۔ چیف کمشنر نے ترنول جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
حکومت یاد رکھے اسلام آباد میں جلسہ ہوگا ضرور ہوگا۔ سرگودھا پولیس نے اسلام آباد میں میرے گھر پر چھاپہ مارا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپہ غیر قانونی ہے۔
پنجاب پولیس کے خلاف تحریک استحقاق پیش کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑیوں میں لاہور لے کر گئے۔ جج کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں جلسے کی اجازت دی گئی، چیف کمشنر نے منسوخ کی۔
ہم پھر عدالت گئے ہیں، ہم اجازت لے کر رہیں گے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں محرم الحرام کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں