اہم خبریں

ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد نان فائلرز رجسٹرڈ ہوگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )نان فائلرز اور گوشوارے جمع نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کیے جانے کا معاملہ۔ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کاروائی کے مثبت اثرات سامنے آگئے۔

ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد نان فائلرز رجسٹرڈ ہوگئے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمز بحال کی گئیں،ذرائع کے مطابق
اب تک ایک لاکھ 60 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا۔

ڈیڑھ ماہ کے دوران 50 ہزار فائلرز نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دئیے۔ ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھی سمز بلاک کی گئیں۔
گوشواروں کے جمع ہونے پر رجسٹرڈ افراد کی سمز بھی بحال کر دیں گئیں۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔
انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کو دنیا بھر سے ملانے والی دو فائبر آپٹیکل کیبل مختلف جگہوں سے کٹنے کی اطلاع

متعلقہ خبریں