اہم خبریں

اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،اہم فیصلے،وزیراعظم صدارت کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ایک بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

چاروں وزراء اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں چائینیز ورکرز کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پرھیں :ایف بی آر کابڑے شہروں میں جائیداد کی تشخیص کی شرح مارکیٹ ریٹ میں بڑے اضافے کا اعلان

متعلقہ خبریں