اہم خبریں

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک ) جمعہ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد بین الاقوامی اور گھریلو پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایئر بلیو کی کراچی سے جدہ جانے والی بین الاقوامی پرواز PA-171 منسوخ کر دی گئی۔

پرواز کے شیڈول کے مطابق، اندرون ملک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 369 کو بند کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341 تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 144 کو روک دیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA-401 تاخیر کا شکار ہو گئی۔کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی اے 311 بھی شیڈول سے پیچھے تھی۔

متعلقہ خبریں