اہم خبریں

9 مئی کیس، تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی سمیت دیگر بری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر کو 9 مئی کے واقعات پر مبنی کیس میں بری کردیا۔

عدالت نے شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر آئی نائن تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ سنایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے حفاظتی فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید ودیگر بری

متعلقہ خبریں