اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کابینہ کا خصوصی اجلاس میں تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کابینہ نے منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پینشنز میں 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔
گریڈ 1 سے 16 تک کیلئے 25 فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد کا اضافہ ہو گا ۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صعنتوں کیلئے پیکیج کی منظوری۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں شامل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچائیگئیں۔ وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی بجٹ میں قرض، سود کی ادائیگیوں پر 9 ہزار 7 سو ارب روپے تک خرچ کیے جانے ،بجٹ کا خسارہ ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایاہے۔ وفاق کی آمدن کا تخمینہ 15 ہزار 424 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، ٹیکس آمدن کا تخمینہ 13 ہزار 320 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 2103 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
براہ راست ٹیکسوں کا حجم 5 ہزار 291 ارب روپے رکھنے کا امکان۔ وفاقی ایکسائز ڈیوٹی 672 ارب، سیلز ٹیکس 3 ہزار 855 ارب روپے وصولی کا اندازہ ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 296 ارب وصولی ، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1080 ارب روپے آمدنی ، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سر چارج کی مد میں 78 ارب روپے آمدن کا اندازہ ہے۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ ، مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری