اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ میری آج بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں ہوسکی۔ 5گھنٹےاڈیالہ جیل موجودرہااس کےباوجودملاقات نہ ہوسکی۔
پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ ہائبرڈسسٹم نافذ ہے۔ ملک کیلئےہائبرڈسسٹم کسی صورت اچھانہیں۔ ہماری سوشل میڈیاٹیم نےہمیشہ پاکستان کی بات کی۔
پی ٹی آئی نےڈیمانڈکی ہےحمودالرحمان کمیشن رپورٹ شائع کی جائے۔ ہم نےڈیمانڈکی ہےجتنےبھی حادثات ہوئےان کی رپورٹ شائع کی جائے۔ یا توکمیشن بناتےنہ اگربنایا ہے تورپورٹ سامنے آنی چاہیے۔ ہم نےاپنی ماضی سےسیکھنےکی کوشش نہیں کی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک غلطیوں سےسیکھانہیں جائےگاہم آگےنہیں بڑھ سکیں گے۔
حکومت سےمطالبہ کرتےہیں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ شائع کی جائے۔ سابق وزیراعظم کوجوسہولیات دی جارہی ہیں آج سب نےدیکھ لیا۔ جولوگ کہتےتھےبانی پی ٹی آئی شاہانہ زندگی بسرکررہےہیں لوگوں نےدیکھ لیا۔ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
ہماری180سیٹیں بنتی تھیں جنہیں چھین لیا گیا۔ فارم47کےتحت بنائی گئی حکومت نااہل ہے۔
دھاندلی کےذریعےبنائی گئی حکومت کوعوام سےکوئی سروکارنہیں۔ پی ٹی آئی الیکشن کیلئےتیارہے انہیں عبرتناک شکست دیں گے۔
کرپشن کوروکنےکیلئےنیب کوآزادکرناچاہیے۔ نیب تھرڈپارٹی کےکنٹرول میں ہے۔ نیب کو دباؤ میں نہ لائیں لوگوں کی اصلاح کیلئے کام میں لائیں۔ پی ٹی آئی ڈیل کرناچاہتی توپیپلزپارٹی کیساتھ مل کرحکومت بنالیتے۔
چاہتےہیں الیکشن میں اکثریت ملے اورریفارمزکرسکیں۔ پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرکےدبانےکی کوشش کی گئی۔ 9مئی کوہمارے14کارکن شہیدکیےگئے۔
مزید پڑھیں : ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،میری آخری امید سپریم کورٹ ہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے مکالمہ















