اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات اختیارات رکھنے والوں سے ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے سیاستدانوں کے پاس اختیارات نہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں۔ مذاکرات ڈیمانڈ کے مطابق ہوتے ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری سیٹیں ہمیں واپس دی جائے۔ ہماری قیادت کے خلاف کیسز ختم کی جائے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں آرہی کیوں کہ قانون کی بالادستی نہیں۔
جو کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتیں ہیں وہ دوتین راتیں ادھر گزار لیں۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سیل 8فٹ سے زیادہ کا نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو جو بستر ملاوہ تین فٹ کا بھی نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا واکنگ کوریڈور 15فٹ سے زیادہ نہیں۔ میں اور بیرسٹر گوہر ابھی تک سنی اتحاد کونسل کے ممبر نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہم نے بیٹ کے نشان سے الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیا
انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ آنے سے پہلے الیکشن کمیشن نے نشانات الاٹ کیے۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں عجیب نشانات الاٹ کیے۔
مزید پڑھیں : ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،میری آخری امید سپریم کورٹ ہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے مکالمہ















