اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے ذاتی فائدے کیلئے ملک کا نقصان کریں،شوکت بسرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حق اور سچ کا نام ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا قانون میں ترمیم سے مجھے فائدہ ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہانہیں چاہتا کہ ذاتی فائدے کیلئے ملک کا نقصان کروں ۔

آگے بڑھنے کیلئے ماضی سے سیکھنا ہوگا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جو ماضی سے نہیں سیکھتا وہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے دور میں سب کو پتہ ہے کہ فیصلے کون کرتا تھا اور کہاں سے آتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ چیئرمین نیب کا انتخاب کرے۔

مزید پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام

متعلقہ خبریں