اہم خبریں

ملک ڈیفالٹ ہوگیا ، صرف اعلان کرنا باقی ہے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے،حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کو ووٹ کاحق ملے گا ایل سی کھل نہیں رہی مہنگائی عروج پر ہے، عنقریب اس حکومت کے خلاف ایسا زناٹے دار احتجاج ہوگا کہ سناٹا پڑجائے گا،حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا، لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں مگر اس کو شرم نہیں آرہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا ہے، نہ آئی ایم ایف سے قسط مل رہی اور نہ ہی باہر سے امداد صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جارہے ہیں، غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے، حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں