اہم خبریں

جیل میں بیٹھے شخص کے خوف سے سب کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، رئو ف حسن

اسلام آباد (   اے بی این نیوز     )ترجمان پی ٹی آئی رئو ف حسن نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ مجھ سےمتنازعہ ٹویٹ کےحوالےسےکیاسوال پوچھنےتھے۔ پوچھاگیاآپ کی لائن کیا ہےپارٹی پوزیشن کیاہے؟جومجھ سےپوچھامیں نےرسپانس کیادوبارہ بلایاتوچلاجاؤں گا۔بانی پی ٹی آئی کابس عدت نکاح کاکیس رہ گیاہے۔ ان کےروئیوں میں شدت آرہی ہے۔ لگتاہےکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مزیدنئےکیس بنائےجائیں گے۔

ایف آئی اےکےسوالات پرجوابات حقیقت پرمبنی دیے۔ متنازعہ ٹویٹ کےقابل اعتراض حصے تھےلیگل ٹیم کوبھیجےگئے۔ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں میسجزکےبارے میں پوچھوں گا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں ایسی پوزیشن پرہوناچاہیے کہ آگےبڑھنےکے راستے بندنہ ہوں۔

حمودالرحمان کمیشن رپورٹ ایک قومی دستاویزہے۔ اس رپورٹ کوپبلک کرناچاہیےحقائق سامنے آئیں گے۔ ہمیں ماضی سےسبق سیکھناچاہیے کہ غلطیوں کونہ دہرایاجائے۔ ماضی میں کی گئی غلطیوں سےسیکھنےکےبجائے ان کودہرایاگیا۔ حمودالرحمان کمیشن رپورٹ میں ایسےپہلوہیں جن سےسیکھناچاہیے۔ جیل میں بیٹھے شخص کے خوف سے سب کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ۔

لیاقت علی خان۔ بینظیربھٹوکاقتل کیاگیاپتانہیں چل سکا کس نےمارا۔ کمیشن بننےکامقصدہےجوکارروائی ہےاس کوپبلک کیاجائے۔ رپورٹ پبلک نہیں کرنی توکمیشن نہ بنایاجائے۔
تمام کمیشنزکی روپورٹ پبلک کرنےاوران سےسیکھنےکی ضرورت ہے۔ بیرسٹرگوہرسےبھی سوالات ہوئےاوران کےجوابات دیے۔

متنازعہ ٹویٹ کس نےکی اس کاابھی پتانہیں۔ ریاست کواپناچہرہ دیکھناچاہیے کہ لوگوں کوملک سےباہرکیوں جاناپڑا۔ جس تجربہ سےہمارےلوگ گزرنےاس سےکوئی گزرنانہیں چاہتا۔
ایساکیوں ہورہااس کی وجوہات تلاش کرنےکی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیاکیلئےمیکنزم بنانےکی ضرورت ہے۔ عمرایوب نےحمودالرحمان کمیشن رپورٹ مانگ کردرست کیا۔ ملک میں عوام کامینڈیٹ چرایاگیا۔
چوری کےمینڈیٹ کوبھول جاتےہیں نیاالیکشن کراتےہیں۔ ہم ہرچیزکیلئےتیارہیں یہ فارم45اور47سےبھی بھاگ رہےہیں۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی پر مزید مقدمات بن سکتے ہیں اور بنائے جاسکتے ہیں، راناثنااللہ

متعلقہ خبریں