اہم خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،کیا وجہ بنی؟

کوئٹہ(نیو زڈیسک )گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں آج موٹر سائیکل سواروں کا چالان نہیں ہوگا،کیوں؟؟ وجہ جانئے
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارا۔ سرفراز بگٹی، ان کا عملہ اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے بھی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں