اہم خبریں

سیاست میں بڑا بھونچال،دو بڑے سیاسیوں نے سر جوڑ لئے،8فروری کے الیکشن مسترد

ملتان(  اے بی این نیوز      )سینئرسیاستدان جاویدہاشمی اورفضل الرحمان کےدرمیان ملاقات۔ جاوید ہاشمی نےفضل الرحمان کی خواہش پران کےگھرجاکرملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں جمعیت علمائےاسلام کےدیگررہنمابھی موجودتھے۔ جبکہ دوسری جانب سربراہ جے یوآئی مولانافضل الرحمان نے ایک بار پھر8فروری کے انتخابی نتائج کو مستردکردیا۔

مزید پڑھیں :حماس نےجنگ میں اسرائیل کابھرپورمقابلہ کیا،حافظ نعیم الرحمان

مظفرگڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ووٹ عوام کا حق ہے۔ حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی۔ ہم اداروں کا احترام ۔ پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں۔ اس میں صرف عوام کے نمائندے ہونے چاہئیں۔ ملک میں جمہوریت کاجنازہ نکال دیا گیا۔ حالات کو وہاں تک نہ لے کر جائیں جہاں سے واپسی کاراستہ نہ ہو۔ اس سفرمیں جیل اور موت بھی آئی تو برداشت کریں گے،

مزید پڑھیں :ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال4ہزار448میگاواٹ تک پہنچ گیا

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں اب عوام کی مرضی سے بنیں گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کے حق سے مذاق کیا جاتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقوق دینے ہوں گے ورنہ آئین کا تقاضا پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کے حق سے مذاق کیا جاتا رہے، اب ہم نے آگے چلنا ہے، اس سفر میں جیل آئے یا قبر کا مرحلہ اس کو پورا کریں گے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد کے 600 مقامات پر ڈینگی لاروا اور ایک مریض رپورٹ

انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمان کو عوام کا ادارہ سمجھتے ہیں، پارلیمان میں عوام کے نمائندے ہونے چاہیئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے، طاقتوروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس طاقت کا نشہ ہوگا مگر ہم اسے نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاکہ یاد رکھنا فورتھ شیڈول سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا، یہ جیل کے بدمعاشوں کے لیے بنا تھا لیکن علما نشانہ ہیں، ہم 7 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں بڑا اجتماع منعقد کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا تم ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے۔

مزید پڑھیں :سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت کل ہوگی

متعلقہ خبریں