اہم خبریں

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجےہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بنیچ سماعت کرے گا ۔
جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنیچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں :ملک میں گرمی کا راج، سورج آگ برسارہا ہے، پارہ 50 ڈگری سے اوپر

جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی نشستیں معطل کر دی تھیں۔

متعلقہ خبریں