اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا ئیں۔ اڈیالہ جیل کے با ہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کہا ۔ ۔ ہمارا خاندان یہ سب تماشے اب نہیں دیکھے گا۔بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کہا ہے ججز پر دباؤ ہے۔
مزید پڑھیں :حیدرآباد ، گیس سلنڈر کا خوفناک دھماکہ، 6 جاں بحق،52 افراد زخمی ہوگئے
ادھر پی ٹی آ ئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم نہیں ۔ کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی جو آئندہ نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے وہی چیز شیئر ہو گی جس کا انہیں علم ہو۔
بانی پی ٹی آئی پر غداری کا مقدمہ بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ایف آئی اے تحقیقات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس کیس میں آپ کی دال نہیں گلے گی۔ علی محمد خان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا چاہیے۔