اہم خبریں

حیدرآباد ، گیس سلنڈر کا خوفناک دھماکہ، 6 جاں بحق،52 افراد زخمی ہوگئے

حیدرآباد(نیوز ڈیسک )حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی جب کہ جھلسنے سے 52 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اصل وجوہات کا تعین تحقیقات میں ہی کیا جائے گا۔واقعے کے بعد سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا جس کے لیے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ سلنڈر پھٹنے سے چار گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں