اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسپیکر کا صدر مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا بطور صدر مسلم لیگ(ن) انتخاب ملکی تعمیر و ترقی کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔
میاں محمد نواز شریف ایک مخلص۔ زیرک۔ بردبار اور محب وطن سیاسی رہنما ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کا بطور صدر ن لیگ انتخاب مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ (ن) مزید فعال ہو گی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ
مزید پڑھیں :مخالفین بھی آج تسلیم کرتےہیں نوازشریف کوغلط سزاسنائی گئی، شہباز شریف
میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی راہ گامزن کرے گی۔ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کیے۔ میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا فیصلہ کیا۔ میاں محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کا ن لیگ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے جمہوریت کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کےخلاف سچےکیسزہیں انہیں سزاملنی چاہیے،نواز شریف
میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مواصلات کے شعبے نے سب سے زیادہ ترقی کی۔ پاکستان میں موٹر ویز کے جھال بچھانے کا سہرا میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اسپیکر کا میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کے دیگر قائدین کی کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔















