اہم خبریں

ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں،علی امین،کے پی حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوگئی، محسن نقوی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ مل بیٹھ کر مسا ئل اور لائن لاسز کو حل کررہے ہیں۔ ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں۔ جو ذمہ داری صوبے کی ہے وہ ہم پوری کریں گے۔
ایسا راستہ نکالا جس سے صوبے کی عوام کو ریلیف ملے گا۔ وفاق اور صوبے کے معاملات میں گورنر کا کوئی آئینی رول نہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدامنی ہونا وفاق کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ حکومت کے ساتھ ہوگا میرے ساتھ نہیں۔ خسارے کو کم اور عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ چند روز سے خیبرپختونخوا حکومت اور پاور منسٹری کی بات چل رہی تھی۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں 3مختلف آپریشنز کے دوران 23دہشتگرد ہلاک

ملاقات میں دونوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ کے پی حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوگئی۔ تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میر اتعلق پرانا ہیں۔
مولانا فضل الرحمان سے 25سال سے تعلق ہے۔

متعلقہ خبریں