اہم خبریں

اسلام آباد، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں خوفناک آتشزدگی ، آگ تیزی سے پھیلنے لگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خوفناک آگ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،نیشنل پارک کا بڑا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ مارگلہ کے پہاڑ ایم ایف 16 چیڑاں دی گلی کے علاقے میں آگ لگ گئی، سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
خوشخبری،پاکستانی آم کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات پہنچ گئی
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے آگ کا پھیلاؤ روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے، فائیر فائٹرز کی جانب سے آگے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جوں جوں ہوا کا دبائو بڑھتا جارہا ہے مارگلہ ہلز پر آگ تیز ہوتی جارہی ہے ۔نیشنل پارک کے ارد گرد 11 بجے سے لگی آگ جو اب مزید بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں