اہم خبریں

کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل

کراچی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا۔ آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی۔

کراچی میں حبیبین ڈائیلاگ سیمینار میں تبادلہ خیال کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا شوق تھا، میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔

مزیدپڑھیں:ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،وزیر اعظم

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے، آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، عمران خان کو اشارہ ملے گا تو پھر سے ساتھ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، ہمیں وزارتیں مل سکتی تھیں، لیکن ہم ووٹوں سےآئیں گے۔

متعلقہ خبریں