اہم خبریں

ٹانک میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کا کارکن جاں بحق

ٹانک(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے شاہ عالم میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مزید پڑھیں: نان فائلرز بلاک شدہ سمز کو کیسے بحال کر سکتے ہیں؟ تفصیل جانئے

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا جس میں مقتول کی شناخت مولانا احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شمس الزماں شمس نے کہا کہ مولانا احسان اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔

متعلقہ خبریں