اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی۔ اسمبلی کے اندر بھی احتجاج ہوگا اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔ حماد اظہر،میاں اسلم قانونی کارروائی کے بعد پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
مزید پڑھیں :جتنی زیادہ گرمی اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ، عوام بدحال
حماد اظہر،میاں اسلم سے کوئی بیان دلوایا گیا تو ہم نہیں مانیں گے۔ ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت ڈگمگا رہی ہے۔ کسانوں کی تیار فصل نہیں خریدی جارہی۔
اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ تحریک تحفظ آئین کے تحت ہمارے جلسے ہوتے رہیں گے۔
نوازشریف سے دن بھر لوگ ملاقاتیں کرتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے 20سے 25 منٹ سے زیادہ ملاقات نہیں ہوتی۔















