اہم خبریں

ایبٹ آباد: جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک ) ایبٹ آباد میں حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بکوٹ تھانہ کی حدود میں بکوٹ نمبل میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) گلیات نے بتایا کہ مرنے والوں میں ماسٹر رشید کی دو بہو اور بیوی شامل ہیں۔زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو مظفرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مقامی عمائدین نے بتایا کہ ڈرائیور نے جیپ پر سے کنٹرول کھو دیا اور وہ کھائی میں گر گئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کالیاں مارکیٹ میں خریداری کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔واضح رہے کہ بکوٹ نمبل روڈ کی خستہ حالی کے باعث یہاں حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں