اسلام آباد(اے بی این نیوز )حماد اظہر روپوشی کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
کل مجھے بانی پی ٹی آئی کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہو گیا ہے۔
یہاں سے پشاور جا کر قبل از گرفتاری ضمانت لیکر عدالت پیش ہوں گا۔ مراد سعید سمیت تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔
ملک میں کوئی قانون نہیں ہے کوئی انسانیت نہیں۔ آدھی پارلیمنٹ آپ کی جعلی ہے۔ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے اب یہ مذاق بند کریں۔ ہر طرف فسطائیت ہے کوئی آئین اور قانون نہیں ہے۔