اہم خبریں

عدلیہ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے کر بہت اچھا کیا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے کر بہت اچھا کیا۔ کسی کو عدلیہ کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے۔ یہاں آج کل ایک رواج بن گیا ہے ۔

جس کا دل کرتا ہے اٹھ کر ایسی باتیں کرتا ہے۔ عدلیہ کے پاس جواب دینے کے پلیٹ فارم نہیں ہے۔ وہ دروازے کے پیچھے ہوتے ہیں اور عدلیہ اس قسم کی پریس کانفرنس کا جواب نہیں دے سکتی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی ویڈیو لنک کی تصویر جاری کر نے والے کا پتہ چل گیا

عدلیہ کے آزادی کے لیے ضروری ہے کہ ان کے معاملات میں دخل نہ دیا جائے۔ عدلیہ کے فیصلوں پی تنقید کی جاسکتی ہے۔ ان کے فیصلے کسی اور فورم پہ چیلنج کیے جاسکتے ہیں۔ لیکن ان کی بے توقیری نہیں کی جاسکتی۔

میں نے اور میری پارٹی نے کسی جج کے خلاف آج تک پریس کانفرنس نہیں کی۔ کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ آپ اس جج پر عدم اعتماد کرسکتے ہیں اس کی بجائے کسی اور بینچ میں کیس فکس کرنے کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔ لیکن کسی جج کے خلاف مہم چلانا ٹھیک نہیں۔

متعلقہ خبریں