فیصل آباد( نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں ماں 3 بیٹیاں اور بھتیجی پراسرار طوار پر جاں بحق ہوگئیں ، پولیس ذرائع کی مطابق ماں اور بچیوں نے پیٹ کے درد کیلئے دوائی لی تھی ۔
مزید پڑھیں: وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ میں بستی جمودلو میں پراسرار طوار پر جاں بحق ہونیوالوں میں ماں شمیم اسکی بیٹیاں فرزانہ ، مسکان ، رخسانہ اور بھتیجی اقصیٰ شامل ہیں۔ خاتون شمیم اور4 کم سن بچیوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
پولیس کے مطابق مقدمہ شمیم کے شوہر مظہر علی کی مدعیت میں پنسار کی دکان کے مالک عبدالوہاب کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی مطابق بچیوں کو نزلہ زکام ہونے کی وجہ سے خاتون شمیم نے پنسار عبدالوہاب کی دکان سے پھکی خرید کر لائی ، خاتون اور چاروں بچیوں نے پھکی ملا کر دودھ پیا تو سب کی حالت بگڑ گئی۔
ایف آئی آر میں دیئے گئے بیان کے مطابق حالت گڑنے پر متاثرہ خاتون اور بچیوں کو فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا ہے ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔