اہم خبریں

عدالتی حکم پر لاپتہ شہری کے اہل خانہ کیلئے معاوضے کی منظوری

کراچی(اے بی این نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ایک شہری سمیر آفریدی کے کیس کی سماعت کی جو گزشتہ آٹھ سال سے لاپتہ تھا۔سندھ کے سیکریٹری داخلہ ہائی کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔محکمہ داخلہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ سمیر آفریدی کے اہل خانہ کو معاوضے کی سمری منظور کر لی گئی ہے، لواحقین کو جلد معاوضے کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔ہائی کورٹ بنچ نے لاپتہ شہری کے اہل خانہ کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے صوبائی

مزید پڑھیں :قوم ٹیکس دینا شروع کردے تو مسائل حل ہوجائیں گے،وزیرقانون

ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کا اجلاس جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔بنچ نے لاپتہ شہری کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت ان شہریوں کو معاوضہ ادا کرے گی، جن کی لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ معاوضے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :نئی سولرائزیشن پالیسی میں نیٹ میٹرنگ کے نرخوں میں 50 فیصد کمی کی تجویز

متعلقہ خبریں