اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہی ہم بات چیت میں آگے بڑھیں گے،علی امین گنڈا پور

پشاور ( اے بی این نیوز         ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ذمہ داری دی اس کو نبھائیں گے،بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے ہیں پاکستان کیلئے سب کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی نے تینلوگوں کے نام لئے ہیں جو گفتگو کریں گے،بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہی ہم بات چیت میں آگے بڑھیں گے،بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات ہوئی پوچھا کہ آپ نے بات چیت کر نے کی اجازت دی،بانی پی ٹی آئی نے کہا بالکل آپ سمیت تین لوگوں کی ذمہ داری ہے،بات چیت کا عمل شروع ہو گا تو اپنا پوائنٹ رکھوں گا،پہلے کی سوچ کیا تھی وہ ہم نے دیکھ بھی لی اور برداشت بھی کر

مزید پڑھیں :کسانوں کیلئے 400ارب روپے کا پیکیج لا رہے ہیں، مریم نواز

لی ،آگے کی سوچ کیا ہے اس پر بات ہوسکتی ہے ، ،ہم ایسے ملک میں ہیں جو حقیقی طورپر آزاد نہیں ،بانی پی ٹی آئی سےزیادہ بات چیت پاکستان کی بہتری سے متعلق ہی ہوتی ہے، نیب کا ادارہ کرپشن ختم کرنے کیلئے بنا تھا مگر وہ سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بہت سی باتیں پہلے ہی بتا دیں تھیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا میری پارٹی کو ختم اور میرے لوگوں کو توڑا جائے گا ،یہ ہی بات ہوتی ہے کے پاکستان کیلئے مل کر چلنا ہے،قانون کی بالادستی ، عوام کے مفاد کیلئے بات کرتے ہیں،نیب کرپشن ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ ہراساں کرنے کیلئے بنایاگیا۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے احکامات ، ہائیکورٹ ججز کے خط سے متعلق ازخودنوٹس کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں