کراچی( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کی کال پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے احتجاجی ریلی،ریلی ملینیم مال سے چار مینار تک نکالی گئی،ریلی میں حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان، فردوس شمیم نقوی ، نذیر اللہ محسود، ظہور محسود سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قوم نے بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانے کے لیے ووٹ دیا، چوروں نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ہمارا احتجاج بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھیں :انٹرنیٹ صارفین کیلئے بری خبر،کیبل کٹ گئی،نیٹ کی رفتار کم ہو گئی
کی رہائی کیلئے اور مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہے،سندھ حکمران پی ٹی آئی کے جلسے سے بھی خوفزدہ ہیں،کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا اوربانی پی ٹی آئی بھی رہا ہوں گے،ملک بھر کی طرح سندھ کے شہروں میں آج احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں :سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی