اہم خبریں

عمران خان ایم این اے نہیں رہے ، الیکشن کمیشن نے جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں،انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر ضمنی انتخابات میں جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم میانوانی نشست سے نااہل ہو چکے، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا کیونکہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات تاخیر سے جمع کروائیں، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف کچھ درخواستیں بھی زیرالتوا ہیں۔ واضح رہے گزشتہ سال چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ ان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا اس لیے ہماری نظر میں عمران خان اب تک رکن قومی اسمبلی ہیں،اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ نہیں بھجوایا جس کی منظوری کے بغیر رکن اسمبلی ڈی نوٹیفائی نہیں ہوسکتا۔ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ خبریں