اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب اور خبیرپختونخوا میں الیکشن کروانے کی ٹھان لی ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ۔الیکشن کمیشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ ، ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہو گی۔
گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا،ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ، الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کیلئے افسران کے نام طلب کرے گا۔الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔















